منصور آفاق
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
منصور آفاق | |
![]() | |
ایکزیکٹو ڈائریکٹر۔دی سٹیٹ آف کلچرل ہائیٹس (سوچ)
| |
پیدائش | میانوالی , پنجاب, اسلامی جمہوریہ پاکستان |
---|---|
بچے | صاحب منصور۔ عادل منصور |
پیشہ | میڈیا |
مذہب | اسلام |
منصور آفاق (پیدائش : 17 جنوری 1962ء) معروف شاعر اور ادیب ہیں۔ منصور آفاق کا کالم دیوار پر دستک جنگ لندن میں شایع ہوتا ہے۔منصورآفاق نے پی ٹی وی اور دوسرے چینلز کے لیئے کئی ٹی وی سیریلز تحریر اور ڈائرکٹ کئے ہیں، جن میں زمین ، دنیا ، پتھر اور کہہ جانڑاں میں قابلِ ذکر ہیں۔ منصور آفاق جدید شاعری میں اپنے منفرد لہجے کے باعث خصوصی مقام رکھتے ہیں۔ [1]
اُنہوں نے لکھنے کا آغاز سولہ سال کی عمر سے کیا۔ بہت کم عمری میں کامیابی نے اُن کے قدم چومے۔ وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے لئے سب سے کم عمر ڈرامہ سیریل رائٹر ہیں۔
آفاق نما ان کی شاعری کا پہلا مجموعہ اٹھارہ سال کی عمر میں شائع ہوا اور ان کے لکھے ہوئے خاکوں کا مجموعہ چہرہ نما بیس سال عمر میں شائع ہوا۔ غزل, نعت, ڈرامہ, تنقید,تحقیق, کالم نگاری, ناول نگاری اور جدید نظم میں انہوں نے ہمیشہ زندہ رہنے والا کام کیا
یادگار ڈرامہ سریلز[ترمیم]
- 1991 میں ڈرامہ سیریل زمین لکھا جو کہ پچاس منٹ دورانیہ کا تیرہ افساط پر مشتمل ڈرامہ تھا [2]
- 1993میں ڈرامہ سیریل پتھر لکھا اور ڈائریکٹ کیا۔ یہ پچاس منٹ دورانیہ کا اٹھارہ اقساط پر مشتمل ڈرامہ سریل تھا۔ [3]
- 1994میں ڈرامہ سیریل دنیا لکھا۔ منصور آفاق کے اس ڈرامہ سریل بہت شہرت ملی [4]
- 1996 میں ڈرامہ سریل شام لکھااور ڈائریکٹ کیا
- اس کے علاوہ 86 انڈیپنڈنٹ پلے لکھے اور ڈائریکٹ کیے کن میں پچاس منٹ دوانیہ کے اور لانگ پلے بھی شامل ہیں
- منصور آفاق کے ڈرامہ سریل پی ٹی وی ۔ ایس ٹی این اور زی ٹی وی پر آن ایئر ہوئے
- 2008 میں منصور آفاق نے ڈمنشیا کے موضوع پر Journey of Money [5]کے نام سے نیشنل ہیلتھ سروسز کے لیئے ایک ڈرامہ لکھا اور ڈائریکٹ کیا اسے رائل کالج آف سائیکاٹرسٹس[6] نے بھی اپنی ویب سائیٹ پر آویزاں کیا ہوا ہے۔ [7]
قابل قدر کتابیں[ترمیم]
- 1984ء میں نعتیہ مجموعہ آفاق نما شائع ہوا۔شائع کردہ نمکسار پبلیشرز۔میانوالی
- 1985میں خاکوں کی کتاب چہرہ نما شائع ہوئی۔۔شائع کردہ مکتبہ پرچول۔ میانوالی
- 1993میں تنقیدی کتاب میں وہ اور اعطالحق قاسمی اشاعت پذیر ہوئی۔شائع کردہ:مقبول اکادمی ۔مال روڈ لاہور[8]
- 1996میں منصور احمد کے ساتھ مل کر احمدندیم قاسمی کے متعلق منظوم خراج عقیدت پر گل پاشی کے نام سے ایک کتاب مرتب کی۔شائع کردہ اساطیر پبلیشرز لاہور
- 1998میں سرائیکی گرائمر کے نام سے سرائیکی زبان کی گرائمر پر سرائیکی زبان ایک کتاب شائع ہوئی۔۔شائع کردہ نمکسار پبلیشرز۔ میانوالی
- 2002 میں برطانیہ سے اردو اور انگریزی زبان کا ادبی میگزین انکوٹ نکالنا شروع کیا۔۔شائع کردہ سوساٹٹی آف کلچر اینڈ ہیریٹج ۔برطانیہ
- 2005 میں ان کا شعری مجموعہ نیند کی نوٹ بک شائع ہوا۔شائع کردہ اساطیر پبلیشرز۔ لاہور
- 2007میں محبت کے موضوع پر ان کی نظموں اور غزلوں کا مجموعہ میں عشق میں ہوں شائع ہوا۔شائع کردہ نستعلیق پبلیشرز۔ اردو بازار لاہور
- 2008 میں ان کی کتاب عارف نامہ شائع ہوئی۔شائع کردہ نستعلیق پبلیشرز۔ اردو بازار لاہور
- 2009میں ان کی نظموں کی مجموعہ عہد نامہ شائع ہوِا۔۔۔شائع کردہ سوساٹٹی آف کلچر اینڈ ہیریٹج ۔برطانیہ
دیوان منصور آفاق[ترمیم]
منصور آفاق کی تقریباً چار سو غزلیات ویکی کتب میں دیوان منصور آفاق] [9]کے نام سے موجود ہیں ۔ جن میں "الف ردیف" [10] سے لے کر "ے ردیف" [11] تک شامل ہیں۔ اردو شاعری کے اساتذہ کے بعد یہ پہلا دیوان ہے جس میں ردیفوں کے مطابق غزلیات شامل کی گئی ہیں۔ منصور آفاق نے وہ ردیقین بھی استعمال کی ہیں جو کسی استاد نہیں کیں مثال کے طورپر [12]، "ڑ ردیف" [13] " ڈ ردیف" [14]"ز ردیف"[15]۔ اس دیوان کے جملہ حقوق[16]بھی منصور آفاق نے اوپن رکھے ہوئے ہیں۔ دیوان منصور آفاق انٹر نٹ پر"اردو کی برقی کتابیں" [17] کی لاٗئبریری میں بھی "دیلیز جاں" [18] کے عنوان سے موجود ہے۔
حوالہ جات[ترمیم]
- ^ [ http://mansoorafaq.com منصور آفاق فن و شخصیت]
- ^ ڈرامہ سریل زمیں یوٹیوب پر
- ^ ڈرامہ سریل پتھر
- ^ ڈرامہ سریل دنیا یوٹیوب پر
- ^ Journey of Memory یوٹیوب پر
- ^ رائل کالج آف سائیکاٹرسٹس
- ^ Journey of Memory یوٹیوب پر
- ^ مقبول اکادمی ۔مال روڈ لاہور
- ^ دیوان منصور آفاق
- ^ الف ردیف
- ^ ے ردیف
- ^ "ٹ ردیف" ٹ ردیف
- ^ ، ڑ ردیف
- ^ ، ڈ ردیف
- ^ ، ز ردیف
- ^ جملہ حقوق
- ^ اردو کی برقی کتابیں
- ^ دہلیز ِ جاں
Gambling Casino Games - Dr.MD
ReplyDeleteCasino Games - Top Rated Online 의정부 출장샵 Casino Games For Gamblers. In the gambling 강릉 출장샵 world, there 인천광역 출장안마 are so many different types of casino 동두천 출장마사지 games to choose from. 충주 출장샵